مشہور منشیات فروش گرفتار ،2کلو گرام چرس برآمد

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:28

پشاور۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ انقلاب کی حدود میں سرگرم مشہور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 2کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن تصوراقبال کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مشہور منشیات فروش تھانہ انقلاب کی حدود میں گائوں موسی زئی کی اراضیات میںمشہور منشیات فروش منشیات فروشی کرنے میں سرگرم ہے، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب شہنشاہ خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش ثمین ولد تازہ گل ساکن موسی زئی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی2 کلو گرام چرس برآمد کرلی، ملزم نے ابتدائی تفتیش کیدوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں