پاکستان پیپلزپارٹی سوشل میڈیا ٹیم خیبرپخون خوانے نے چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ بھرپور انداز سی منائی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی سوشل میڈیا ٹیم خیبرپخون خوانے نے چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ بھرپور انداز سی منائی.اس حوالے سے پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ساجد علی خان, وجاہت خان, ندیم خلیل طارق رحیم, وقاص افتخار سید اعزاز شاہ عارف جانی واجد خان شہزاد اعوان فضل کریم نے شرکت کی.

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی پی اپنے شہید قائدین کے مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے اور اس کے لیے کسی قربانی سے پہلوتہی نہیں کی جائے گی. بلاول بھٹو سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ہر ایک کی رائے کا احترام کرتے ہیں جس کی وجہ سے جیالے اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں اور پارٹی کے لییکسی بھی قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیاررہتے ہیں. اس موقع پر بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیااور انھیں سالگرہ کی مبارک باد بھی دی گئی.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں