بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید دادا اور والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں پائیدار اورحقیقی جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں، ڈاکٹر فائزہ رشید

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پی پی پی کی صوبائی رہنما اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر فائزہ رشید نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید دادا اور والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں پائیدار اورحقیقی جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں اور انتہائی قلیل عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہی.

(جاری ہے)

اپنی مدبرانہ اور دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج مخالفین بھی بلاول بھٹو کے گن گارہے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ بلاول بھٹوزرداری عوام کی طاقت سے وزیراعظم بن کر وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیں گی. ڈاکٹر فائزہ رشید نے مزید کہا کہ پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے اور ان کی قیادت میں جمہوریت مخالف قوتوں اور ان کی ریشہ دوانیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا.بلاول بھٹو جیسی نوجوان اور باصلاحیت قیادت ہی ارض پاک کی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور حقیقی معنوں میں عوامی حکومت کی داغ بیل ڈال سکتی ہی.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں