اسفندیار ولی خان کا بابوسرٹاپ حادثے پر اظہار افسوس

اتوار 22 ستمبر 2019 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے بابو سر ٹاپ ٹریفک کے المناک حادثے اور واقعے میں خواتین و بچوں سمیت27قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات اللہ تعالی کی جانب سے امتحان اور انسان مشیت ایزدی کے سامنے بے بس ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی متاثرہ کاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد یقینی بنائی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں