چین نے ہمیشہ خیبرپختونخوا کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے،،تیمور سلیم جھگڑا

حکومت صوبے میں چین کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے لیے ہرممکن اقدام اٹھانے جا رہی ہے،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا

اتوار 22 ستمبر 2019 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) وزیر مالیات خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ خیبرپختونخوا کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی حکومت صوبے میں چین کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے لیے ہرممکن اقدام اٹھانے جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے چین کے سفیر یاو جنگ سے پشاور میں ملاقات کے دوران کہی۔

صوبائی وزیر اور چین کے سفیر نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صوبہ میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ماحول بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سرمایہ کاری کے لیے نہایت موزوں ہے اور سرمایہ کار اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ چین کے سفیر نے اس موقع پر صوبہ خیبرپختونخوا کے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بعد پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت صوبہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک فعال کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے سی پیک کے مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں