سیکرٹری توانائی کا زیرتعمیر40.8میگاواٹ کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ کااچانک دورہ

منصوبے پر 80فیصدکام مکمل،آئندہ سال مکمل کرلیا جائے گا،محمدزبیرخان کو منصوبے بارے بریفنگ

اتوار 22 ستمبر 2019 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) سیکرٹری توانائی محمدزبیرخان نے ضلع دیرلوئیرمیں زیرتعمیر40.8میگاواٹ کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ کااچانک دورہ کیا اورپراجیکٹ سائٹ پر کام کی رفتارکا جائزہ لیا۔سیکرٹری توانائی کے ہمراہ چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرزاہد اخترصابری اورپیڈوکے سینئرڈائریکٹرمقصوداحمد بھی موجودتھے۔ سیکرٹری توانائی نے منصوبے کی ٹنل،فوربے اورپین سٹاک سمیت سول ورک کا باریک بینی سے معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منصوبے کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹرانجینئرمحمدآصف اورانجینئرمقیم خان نے سیکرٹری توانائی کو کوٹوپراجیکٹ پر کام کی رفتارکے بارے میں بریفنگ دی اوربتایا کہ کوٹوپن بجلی کے منصوبے پر تقریباً 80فیصدکام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ مذکورہ منصوبہ آئندہ سال جون 2020کومکمل کرلیا جائے گا۔ سیکرٹری توانائی محمدزبیر خان نے پراجیکٹ پر کام کرنے والے انجینئرزکی انتھک کاوشوں کو سراہا اورانہیں ہدایت جاری کی کہ منصوبے پر کام مزید تیزکیا جائے تاکہ منصوبہ اپنی مقررہ مدت کے اندرکامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں