خواتین کو حقوق دینا دینی حکم اور آئین کا لازمہ ہے،فضل حکیم

اتوار 22 ستمبر 2019 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ خواتین کو حقوق دینا دینی حکم اور آئین کا حصہ ہے اسلام میں عورت پر تشدد کی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ماضی کی نسبت زیادہ لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور عملی طور پر مختلف پیشہ ورانہ شعبوں سے منسلک ہیں وہ غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ آرگنائزیشن کے زیرِاہتمام خواتین پر تشدد کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے سلیم الرحمان کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی فضل حکیم خان اور سلیم الرحمان نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت نہ صرف خواتین بلکہ اقلیتوں سمیت تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے پر عزم ہے انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کا معیار تمام ممالک سے بہتر ہے تحریک انصاف نے خواتین کو خصوصی اہمیت دی اور ہر شعبے میں خواتین کو نمائندگی دے کر مثال قائم کی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ وہ قومی زندگی کے ہر شعبے میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا محروم و مظلوم طبقات کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس پر ہم کسی کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں تمام سرکاری ادارے مکمل طور پر سیاسی مداخلت سے پاک ہیں ہمارے ہوتے ہوئے کوئی بھی ضلع سوات میں ظلم یا نا انصافی نہیں کرسکتا مقررین نے خواتین کے حالات زندگی کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کا عزم دہرایا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں