سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور انداز میں صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں،اشتیاق ارمڑ

اتوار ستمبر 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ، جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور انداز میں صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں ، وہ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ حلقہ پی کی 69میں عوام کی باہمی مشاورت تمام منصوبے جن میں صحت ، تعلیم ، مواصلات و تعمیرات ، آبپاشی ، پینے کے صاف پانی ، بجلی اور شمسی توانائی شامل ہیں کو جلد ہی مکمل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی دیرینہ مسائل کا ادراک ہے تاہم ہماری نظرین ماضی میں نظر انداز کئے گئے ان پسماندہ علاقوں پر مرکوز ہیں جن کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لاکھڑا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تمام یونین کونسلوں کو یکساں توجہ اور ترقی دے رہی ہے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو ایفا کر رہی ہے کیونک عوام نے پی ٹی آئی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو کبھی بھی متزلز ل نہیں ہونے دیں گی اور عوام کی خواہشات کا ہرمقام پر حوصلہ افزائی کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داری عوام کی شبانہ روز خدمت کرکے احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ وقتاً فوقتاً اپنے حلقہ نیابت کا دورہ کریں گے ۔ انہو ں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل اور قیمت اثاثہ ہیں لہذا وہ آگے بڑھ کر عوامی خدمت میں حکومت کا ساتھ دیں ۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments