پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 47مضرصحت قرار دی جانے والی خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی فروخت پر صوبے میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

پیر 23 ستمبر 2019 22:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 47مضرصحت قرار دی جانے والی خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی فروخت پر صوبے میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ان کی تفصیلات خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی ، محکمہ صحت سمیت متعلقہ حکام کو بھی ارسال کر دی ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں فروخت ہونے والے 47خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے جبکہ 56میں معمولی نقائص پائے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیل ہونے والے مختلف برانڈز کے گھی اور آئل پشاورمیں فروخت ہو رہے ہیں ۔ ہو ٹلوں ، گھروں اور مختلف اشیاء خوردنوش کے تیارکرنے والے تاجر بھی مذکورہ مضر صحت خوردنی تیل اور بناسپتی گھی استعمال کررہے ہیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تمام برانڈز کے نتائج فوڈ ا تھارٹی کی ویب سائٹ پر ااپ لوڈ بھی کر دیئے ہیں خیبرپختونخوا میں ان 47مضر صحت قرار دیئے جانے والے خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی فروخت پرپابندی عائد کی جا ر ہی ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں