صوبائی دارلحکومت پشاور کے بے نامی جائیداد کے سب سے زیادہ اعداد و شمار حیات آباد او ر رنگ روڈ میں رپورٹس

پیر 23 ستمبر 2019 22:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) صوبائی دارلحکومت پشاور کے بے نامی جائیداد کے سب سے زیادہ اعداد و شمار حیات آباد او ر رنگ روڈ میں رپورٹس ہو ئے ہیں خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 1ہزار سے زائد بے نامی جائیداد جبکہ پشاور میں 200سے زائد بے نامی جائیداد کی رپورٹس دیدی گئی ہیں بے نامی جائیداد کے بارے میں صوبائی حکومت کی جانب سے تیس ستمبر تک رپورٹس وفاقی حکومت کو فراہم کریگی بے نامی جائیداد کے سب سے زیادہ اعداد و شمار ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر پشاور میں ہو ئے ہیں بے نامی جائیداد کی تفصیلات ذرائع کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے مرتب کئے جا رہے ہیں محکمہ مال کے خدمات بھی اس سلسلے میں حاصل کی جا چکی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ بے نامی جائیداد کی تفصیلات میں ان افراد کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن کی یہ جائیدادیں ہیں بے نامی جائیدادوں کے با رے میں تفصیلات قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اکھٹے کر رہے ہیں بے نامی جائیداد اعداد و شمار پشاو ر کے مختلف اضلاع سے اکھٹے کئے جا رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض سیاسی افراد کے بھی بے نامی جائیداد سے تعلق ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں