صوبائی حکومت جنوبی اضلاع کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے، شہرام خان ترکئی

پیر 23 ستمبر 2019 23:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت جنوبی اضلاع کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے۔ ان اضلاع میں عرصہ دراز سے چلے آ رہے مسائل کو کو حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار کرک سے منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خان خٹک کے ساتھ پشاور میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل کرک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم این اے شاہد خان خٹک نے صوبائی وزیر سے حلقے کے بلدیات سے متعلق مسائل اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع کرک میں پینے کے صاف پانی کے حوالے سے لوگوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے جس کے حل کے لیے وفاقی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم صوبائی حکومت کے تعاون کے بغیر ان مشکلات کا ازالہ نا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت جنوبی اضلاع کی ترقی پر خاص توجہ دے رہی ہے اور وہاں کے مسائل کے حل کے لیے کئی ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ کئی بڑے منصوبے منصوبہ بندی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ صوبائی حکومت جنوبی اضلاع کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے تاکہ ان اضلاع کی بنیادی ضروریات سے متعلق مسائل کو ترجیحاً حل کیا جائے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ بہت جلد جنوبی اضلاع ترقی میں صوبے کے دیگر اضلاع کے ہم پلہ ہوں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں