ضم ہونے والے اضلاع میں سینئر پروبیشن آفیسر فیصل یعقوب کی نگرانی میں پانچ قیدی پروبیشن پر رہا

پیر 14 اکتوبر 2019 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء)محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن خیبر پختونخوا نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ضم ہونے والے اضلاع میں سینئر پروبیشن آفیسر فیصل یعقوب کی نگرانی میں پانچ قیدی پروبیشن پر رہا کئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ پیرول پروبیشن کے پاس اب تک پرو بیشن پر رہا ہونے والے ملزمان کی تعداد 3601 ہے جبکہ2016 میں یہ تعداد 1858تھی جو کہ محکمہ کی امن کارکردگی کا ثبوت ہے ملزمان کو پروبیشن پر رہائی سے صوبائی خزانہ کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوتی ہے۔ اور جیلوں پر بوجھ کم کرتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں