مولانا فضل رحمن کاآزادی مارچ کامیاب نہیں ہوگا، ملک میرگل خان

منگل 15 اکتوبر 2019 12:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف بنوں کے رہنما اور سابق ناظم ملک میر گل خان نے کہاہے کہ مولانا فضل رحمن کا آزادی مارچ کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے اور معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کا تہیہ کررکھاہے‘ عوام تحریک انصاف کی حکومت سے بہت مطمئن ہیں ،پی ٹی آئی غریبوں مزدوروں اور نوجوانوں کے پارٹی ہے ، مولانا فضل الرحمن جیسے سیاسی رہنما ئوں نے سیاست کو کاروبار بنا دیا ،سیاست کا مقصد عبادت ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے جو وعدے کئے تھے وہ ایک ایک کر کے پورے کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اپنی پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں مقبول ہورہی ہے تحریک انصاف اصول میرٹ تبدیلی انصاف حق کی بالا دستی مساوات اور ایک نظریہ کا نام ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں