دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس اورمیڈیا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ملک شاہ محمد

منگل 15 اکتوبر 2019 12:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان نے بنوں پریس کلب میں صحافیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ، جوڈیشری اور ایگزیکٹیو کے بعد میڈیا ریاست کا چوتھاستون ہے اور یہ چاروں محکمے ملکر اس ملک کا نظام چلاتے ہیں جن ممالک کی میڈیا آزاد ہے وہ ممالک ترقی کے منازل طے کر چکے ہیں پرانے زمانے میں پرنٹ میڈیا اور ریڈیو کی صحافت تھی اب دور جدید میں میڈیا اتنی تیز ہو گئی ہے کہ سیکنڈ میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک خبر پہنچائی جاتی ہے جس کی مثال سوشل میڈیا ہمارے سامنے ہے‘ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک وقت میں شام ہوتے ہی کاروباری سرگرمیاں معطل ہو تی تھی ، کوئی گھر سے نہیں نکل سکتا لیکن اب وہ وقت گزر آ گیا ہے ، دریں اثنا تقریب میں ممبران پریس کلب بنوں میں 30موٹر سائیکلیں تقسیم کیں پریس کلب صدر محمد عالم خان نے مہمانوں کوشیلڈ پیش کئے جبکہ بہترین خدمات کے اعتراف میں سابق صدر احسان اللہ خٹک کو شیلڈ پیش کیا گیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں