عوام نے پی ٹی آئی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسکو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،اشتیاق ارمڑ

منگل 15 اکتوبر 2019 17:42

پشاور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑنے کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسکو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ حکومت نے تمام اداروں بشمول زراعت اور لائیو اسٹاک اور جنگلات میں جو اصلاحات اور موثر اقدامات کئے ہیں ان سے نہ صرف ملک کی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار بھی فراہم ہو سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پی کے 69 کے مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے وفود کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تمام پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ذراعت و صنعتی ترقی کے لئے عملی جدوجہد شروع کی ہے تاکہ غریب عوام کو جدید دور کی تمام تر بنیادی سہولیات فراہم ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے ہماری جووجہد کامیاب ہوگی اور ہمارا پختہ عزم ہے کہ ہم نے نظام بدلنا اور کرپشن ختم کرنی ہے اور نظام میں شفافیت لانی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صوبائی وزیر نے وفود کو یقین دلایا کہ مختلف کونسلوں میں سڑکوں،نالی کوچوں کی پختگی کے لئے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے یہ جو عوام کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں