جمرود، مویشیوں کے پیچھے جانے والا شخص پہاڑ سے گر کر جاں بحق

منگل 15 اکتوبر 2019 18:48

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) جمرود میں مال مویشیوں کے پیچھے جانے والا شخص پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگیا ، واقعہ جمرود کے علاقہ ریکالے میں پیش آیا جہاں پچپن سالہ شخص زنجیر خان اپنے مویشیوں کو دیکھنے کیلئے پہاڑ پر گیا تاہم اسی دوران وہ پہاڑی سے گر کر شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ مقامی لوگوں نے ان کی لاش کو پہاڑی سے اتار کر ورثاء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں