ضلعی ، تحصیل ، ٹائون اور وویلج کونسل و نیبر ہوڈ ناظمین کے ترقیاتی کاموں کے انٹر نل آڈٹ کرنے کا فیصلہ

منگل 15 اکتوبر 2019 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) ضلعی ، تحصیل ، ٹائون اور وویلج کونسل و نیبر ہوڈ ناظمین کے ترقیاتی کاموں کے انٹر نل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 17ڈسٹرکٹ ناظمین کو گاڑیاں واپس کرنے کے لئے دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے ہیں سابق ڈسٹرکٹ ناظمین کی جانب سے سرکاری گاڑیاں تاحال واپس نہیں کی جس پر صوبائی حکومت نے فوری طور پر انہیں نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹرنل آڈٹ محکمہ بلدیات اور اے جی آفس پر مشتمل ٹیم کریگی انٹرنل آڈٹ کے لئے نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹرنل آڈٹ کے دوران ہونے والے ترقیاتی کام ، بھرتیوں وغیرہ کے بارے میں تفصیلات طلب کی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹرنل آڈٹ آئندہ مہینے سے شروع کئے جانے کے امکانات ہیں انٹرنل آڈٹ کے خوف کے باعث سابق ناظمین کی جانب سے ریکارڈخفیہ طور پر درست کرنا شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انٹرنل آڈٹ پہلے مرحلے میں نیبر ہوڈ او روویلج کونسل جبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل و ٹائون اور تیسر ے مرحلے میں ڈسٹرکٹ سطح پرکئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں