بصارت سے محروم عوام بھی ہمارے معاشرے کا حصہ اور قیمتی سرمایہ ہے،ضیاء اللہ بنگش

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاہے کہ بصارت سے محروم عوام بھی ہمارے معاشرے کا حصہ اور قیمتی سرمایہ ہے۔ حکومت ان کو ہر قسم کی سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے سپاسنامہ میں کئے گئے مطالبے پر فوراً بصارت سے محروم امیدوار مردان سے تعلق رکھنے والے شفیع اللہ کی بطور پرائمری سکول ٹیچر سکیل 12 میں تعیناتی کے احکامات جاری کردیے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردان نے معذور افراد کیلئے مختص شدہ کوٹہ کے تحت ان کی بھرتی کا آرڈر جاری کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے یہ اعلان بھی کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کی طرف سے معذور افراد کیلئے مختص کوٹے میں 2 سے 4 فیصد تک اضافہ کیاگیا ہے اور آج میںیہ اعلان کرتاہوں کہ 4 فیصد میں سے 1 فیصد حصہ صرف بصارت سے محروم امیدواروں کیلئے مختص ہوگا۔

(جاری ہے)

قاری سعدنور صدر PAB نے مشیرتعلیم کوسپاسنامہ پیش کیا۔

مشیرتعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے بصارت سے محروم عوام کو یقین دلایا کہ ان کا سپانامہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کوپیش کیاجائیگا۔ جس پر جلدازجلد عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آپ لوگوںکا صحت انصاف کارڈ اور صوبے کے باقی اضلاع میں نابینا افراد کیلئے ٹریننگ سنٹرز کے قیام کے مسائل پربھی غورکیاجائیگا۔ وہ پشاور کے مقامی ہال میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز عبدالکریم خان اور ممبرصوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے بھی خطاب کیا۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ بصارت سے محروم افراد کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ تاکہ روزگار کے حصول میں ان کو آسانیاں فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پوری توجہ ہوگی کہ آپ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

انڈسٹریز میں بھی ان کو باعزت روزگار کے حصول کیلئے کوٹہ مختص کیاجائیگا جبکہ اس دن کے منانے کابنیادی مقصد بھی عوام میں شعوراجاگرکرناہے۔ تقریب میں نابینا افراد کیلئے مختص مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور طالبات نے خاکے ، نظم اور ٹیبلوز بھی پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پرمشیرتعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے سفید چھڑیاںاور برین واچ بھی تقسیم کئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں