مردان، پیسکو طورو سب ڈویژن کے زیر اہتمام کھلی کچہری ہفتہ کو لگائی جائے گی

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پیسکو طورو سب ڈویژن مردان کے زیر اہتمام مسائل حل کرنے کے لئے کھلی کچہری 19اکتوبر کو لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں واپڈا طورو سب ڈویژن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واپڈا صارفین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے واپڈا طورو سب ڈویژن نے حجرہ عدنان خان محلہ اکاخیل نمبر2 میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا جائے گا ، جس میں ایس ای واپڈا مردان شاہ رس خان عوام کے مسائل سنیں گے۔ اس موقع پر ایکسیئن انجنئیر عنایت اللہ ،ڈی سی ایم انعام اللہ اورایس ڈی اوطورو سب ڈویژن کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی عوام کے مسائل سننے کے لئے موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں