کشمیر پر صرف تقریر اور مہنگائی پرصرف سے اجلاس عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں ہوسکتاحکمران عملی اقدام سے راہِ فرار پر ہیں، عتیق الرحمن

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے جے آئی یوتھ کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات نے عوام کو مایوسی میں دھکیل دیا ہے ۔ 70سال سے پاکستان کی تکمیل کے لیے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے والے ایک کروڑکشمیریوں کو بھارت کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے ۔ حکمران مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم ، بربریت ، فوجی طاقت کے ذریعے نوجوان کشمیری لڑکے ، لڑکیوں کے اغواء ، لاک ڈائون اور نظام زندگی کو مفلوج کردینے پر بھارت سرکار کے خلا ف صرف تقریر پر گزارا کررہے ہیں۔

اور ملک کے اندر جاری مسلسل مہنگائی کی لہر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے حالیہ آٹے کی بوری کو مزید مہنگا کرنے سے عوام کو مہنگائی تلے دبوج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادویات کی قیمتیں ہرماہ کے حساب سے بڑھ رہی ہیں۔ بجلی ، گیس ، پانی کے بل عوام کی نیندیں حرام کررہے ہیںلیکن حکمران خواب خرگوش سے بیدار ہونے پر صرف وزراء اعلیٰ کا اجلاس کرکے خاموش ہوگئے ۔ گزشتہ کل کے اجلاس سے عوام کی توقع تھی کہ عملی فیصلوں سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گالیکن صرف اجلاس پر عوام کو ٹرخادیا گیا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہونے کے بعد کشمیر کی آزادی اور مہنگائی کے خاتمے پر پشاور میں بھرپور مہم چلائی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں