پشاور،پے سکیل کے مطابق ادائیگی نہ ہونے کے خلاف اساتذہ کی رٹ پرجواب طلب

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:56

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پشاورہائیکورٹ نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن کے کمیونٹی اساتذہ کی گورنمنٹ پے سکیل کے مطابق ادائیگی سے متعلق رٹ پٹیشن پرایم ڈی ایلمنٹری ایجوکیشن سے جوا ب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کی کمیونٹی سکول کی ٹیچر یاسمین بی بی و دیگر نے گورنمنٹ پے سکیل کے مطابق ادائیگی نہ ہونے پر رٹ دائر کی تھی جن کے مطابق سال 2013 میں آفس سٹاف کو ریگولر کیا مگر ہمیں نہیں ، عدالت عالیہ کی جانب سے فیصلہ کے باوجود بھی گریڈ نہیں دیا جارہاہے گریڈ میں فرق ہے ، ادائیگی بھی گریڈ کے مطابق نہیں کی جارہی۔

عدالت عالیہ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعدمنیجنگ ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے کمنٹس طلب کرلئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں