پشاور،حسینی سکائوٹس کے زیراہتمام چہلم امام حسین پرکیمپ لگایاجائیگا

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:56

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی حسینی سکائوٹس اوپن گروپ(رجسٹرڈ)پشاورکاچہلم امام حسین پرابتدائی طبی کیمپ لگانے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں19اکتوبر2019کوبالمقابل امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاورصدراور20اکتوبر کو ایڈورڈزہائی سکول،کوہاٹی گیٹ میں عزاداران امام حسین ؑکیلئے مرکزی طبی امدادی کیمپ لگائے جائیں گے اس سلسلے میں گزشتہ روز سردارمحمد یاسر،چیف آرگنائزرحسینی سکائوٹس نے ایڈورڈزہائی سکول انتظامیہ سے ملاقات کی جس میں سکول انتظامیہ نے ہمیشہ کی طرح ہرممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں