نواب علی کاقتل مستقبل کے معماروں کاقتل ہے،امیرمقام

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:56

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ڈیوٹی پرماموردن کے اجالے میںایک ضلعی تعلیم افسر کے قاتلوںکو مثالی قرار واقعی سزادلوانے کیلئے فی الفوراقدامات اٹھانے چاہئے تاکہ معاشرے میںآئندہ کوئی ایسے مذموم عزائم کاسوچ بھی نہ سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے چکیسر،ضلع شانگلہ میںنواب علی(مرحوم)کے گھرفاتحہ خوانی کے بعداہلیان علاقہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ نواب علی کاقتل صرف ایک فرد کانہیںبلکہ معاشرے کے معماربنانے والوںاور مستقبل کے معماروںکاقتل ہے، ایسے مذموم عزائم کرنیوالے معاشرے پرانمٹ نقوش چھوڑجاتے ہیں،غم کی اس گھڑی میںہم نواب علی کے لواحقین ،اساتذہ اورطلبہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں