سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں تقریب کل ہوگی

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:56

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے کل تین بجے سٹی کے نائب صدر حاجی عمر خطاب کے رہائش گاہ پر تقریب منعقد ہوگی جس میں سٹی صدر ذوالفقار افغانی جنرل سیکرٹری ذوالفقار اعوان سمیت دیگر عہدیدار اور کارکنان شرکت کریں گے ، ذوالفقار افغانی نے کہا ہے کہ کارساز کا سانحہ نہ صرف ملکی بلکہ عالمی تاریخ کا بھی ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی ہم کل ان شہیدوں کو سلام پیش کرنے کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوگی جس میں تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں کی جائیں گی پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ شہادتوں، قربانیوں اور جدوجہد سے رقم ہے، پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے لازوال اور بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے جمہوریت، عوام، پاکستان کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور عوام کی ناقابل فراموش خدمت کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں