پشاور،تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پولیس ملازمین کامظاہرہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:56

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) محکمہ پولیس میں مختلف پوسٹوں پر تعینات ملازمین نے چار ماہ سے تنخواہوں میں عدم ادائیگی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت سب انسپکٹر جہانزیب اور حوالدار سید رحیم نے کی جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاک آرمی سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد خیبرپختونخوا پولیس میں بطور مختلف پوسٹوں تعینات ہوئے پولیس میں بھرتی کے وقت ہمارے ساتھ ایک باقاعدہ معاہدہ ہوا کہ جتنے افراد آرمی سے ریٹائرڈ ہوئے ان کو پولیس جیسی مراعات دی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے صوبے میں تقریباً 2500سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں جس میں کانسٹیبل سے لیکر سب انسپکٹر تک مختلف پوسٹوں پر مامور ہیں لیکن گزشتہ چار ماہ سے ان کے تنخواہیں بند ہیں محکمہ پولیس تنخواہوں کو جاری کرنے میں بلاوجہ تاخیر کررہاہے اس حوالے سے کئی بار پولیس کے اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھی دی مگر تاحال کچھ نہیں ہو سکا، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ گھروں میں فاقوں نے جنم لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کو مستقل اور پولیس جیسی مراعات دینے کا وعدہ پورا کرنے سمیت چار ماہ سے بند تنخواہوں کو جلد از جلد جاری کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں