باڑہ شیخان کے رہائشیوں کاقبضہ مافیا کے خلاف احتجاج

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:56

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ضلع باڑہ شیخان کے رہاشیوں نے قبضہ مافیا اور ایس ایچ او باڑہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا جبکہ مظاہرین نے ٹائر جلا کر شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر قبضہ مافیا اور تھانہ باڑہ کے ایس ایچ او کے خلاف نعرے درج تھے ۔

مظاہرے کی قیادت ضیاء الرحمن ،گل وزیر ،اکبر خان اور علاقہ کے دیگر افراد نے کی ۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ4اکتوبر کو گل وزیر کے گھر پر دھاوا بول کر اسکا گھر قبضہ مافیا نے مسمار کیا اور لوٹ مار کی جبکہ پولیس وہاں موجود تھی ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کیساتھ زمین کے کاغذات اور کوئف بھی پورے ہیں جبکہ پولیس اور قبضہ مافیا زبردستی لوگوں کے زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھانہ باڑہ کے ایس ایچ او اکبر آفریدی نے قبضہ مافیا کے سرغنہ ملک ظاہر شاہ کیساتھ ملک کر علاقہ میں لوگوں کے گھر مسمار کئے اور ہوئی فائرنگ کی جبکہ ہماری ایف ائی آر بھی پولیس درج نہیں کر رہی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ،آئی جی خیبرپختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے اور گھر مسمار کرنے کی ایف آئی آر درج کرنے کیساتھ تھانہ باڑہ ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے جبکہ علاقہ مکینوں کو قبضہ مافیا سے تحفظ فراہم کیاجائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں