خیبرپختونخواحکومت نے پانچ افسروں کے تبادلے وتعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:21

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخواحکومت نے گریڈ18کے چار اورگریڈ19کے ایک افسرکے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے بدھ کے روزجاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق گریڈ18کے ایس پی او کم ڈی ایس محکمہ معدنیات ریاض محمد کو اسی عہدے برقراررکھاگیاہے جبکہ گریڈ18کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت صداقت اللہ کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈی آئی خان اورگریڈ18کے کامران خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت اورگریڈ18کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خورشیدعالم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیراپر تعینات کیاگیاہے اسی طرح اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظرگریڈ19کے میاں عادل اقبال کو ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا تعینات کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں