ڈبلیو ایس ایس پی کا نصرت مینہ مہاجر کیمپ شمشتو میں ڈینگی سے بچائوکا سپرے، یونین کونسل 21 میں انسداد ڈینگی واک اور سکول بچوں کے لئے آگاہی کا انعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:14

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے نصرت مینہ مہاجر کیمپ شمشتو میں ڈینگی سے بچائو کا سپرے کیا جس کی درخواست کیمپ انتظامیہ نے کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ کیمپ سے ڈینگی کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر انتظامیہ نے ڈبلیو ایس ایس پی سے ر جوع کیا تھا کیمپ انتظامیہ کی درخواست پر زون۔

اے کی ٹیم سپرے کے لئے کیمپ بھیجی گئی کیمپ کے علاوہ ملحقہ علاقوں میں بھی سپرے کیا گیا۔ کیمپ انتظامیہ نے سپرے کرانے پر ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اس سلسلے میں تحریری تہنیتی پیغام بھی کمپنی کو ارسال کیا گیا ہے ۔ کیمپ ڈبلیو ایس ایس پی حدود سے باہر ہے تاہم جذبہ خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پرسپرے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر ڈبلیو ایس ایس پی کے زیر اہتمام یونین کونسل 21 یکہ توت میں آگاہی واک نکالی گئی اور سکول بچوں کو صفائی و پانی کی اہمیت بارے آگاہی دی گئی واک میں سکول بچے بھی شریک ہوئے جس کے شرکاء مختلف علاقوں اور بازاروں میں گئے ، ڈینگی سے بچائو، پانی اور صفائی کی اہمیت بارے نعروں پر مبنی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کئے۔ڈبلیو ایس ایس پی ڈینگی سے بچائو مہم میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اس مقصد کے لئے تقریباً دو سو اہلکاروں کی خدمات ضلعی انتظامیہ کے حوالے کی گئی ہیں جو ڈینگی کے انسداد کی سرگرمیوں میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ڈبلیو ایس ایس پی چاروں زون میں ڈینگی اور دیگر بیماریوں کا باعث بننے والی مچھروں کے خاتمے کے لئے ستمبر کے پہلے ہفتے سے سپرے مہم جاری ہے اب تک مختلف رائونڈز میں 341 بار سپرے کیا گیا ہے یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں