پشاورہائیکورٹ کی ڈینگی ٹیسٹ کی فیس وصول کرنیوالی لیبارٹریز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:11

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پشاورہائیکورٹ نے ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کی تعدادمیں اضافے کے خلاف دائررٹ پٹیشن پر زیادہ فیس وصول کرنے والے لیبارٹریز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس محمد نعیم انور نے کی اس موقع پر محکمہ صحت حکام نے عدالت کوبتایاکہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار 5سو 9ہوگئی ابھی تک ڈینگی سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی جسٹس قیصر رشیدنے استفسارکیاکہ اخبار میں خبر لگی کہ کوہاٹ میں ڈینگی سے متاثرہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے،کیا کوہاٹ اس صوبے کا حصہ نہیں ہے جس پر صحت حکام نے بتایاکہ جس شخص کی ہلاکت ہوئی ہے وہ ڈینگی سے نہیں ہوئی ڈینگی ٹسٹ فری کررہے ہیں جس پرجسٹس قیصررشیدنے کہاکہ ڈینگی ٹیسٹ کے پرائیویٹ لیبارٹریز اور ہسپتال کیوں زیادہ فیس وصول کررہے ہیںعوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے زیادہ فیس وصول کرنے والے لیبارٹریز کیخلاف کارروائی کی جائے دلائل سننے کے بعد عدالت نے لیبارٹریز میں زیادہ فیس لینے پرسی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں