پشاور،آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے متعلق خبروں کی تردید

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:11

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے متعلق اخبارات میں چھپی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور فلور ملز کو گندم کی فراہمی شروع کردی گئی ہے جس سے آٹا کی قیمتوں میں استحکام رہے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک نے ان خبروں کی مذمت کی اور ریکارڈ درست کرنے کیلئے اعداد و شمارجاری کئے جن کے مطابق محکمہ کے گوداموں میں ایک لاکھ 26ہزار ٹن گندم موجود ہے جو کہ صوبے کی ضرورت کے لئے فی الحال کا فی ہے اس کے علاوہ محکمہ خوراک کے پاسکو سے 2لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے لیے معا ملات چل رہے ہیں اور اور مزیدگندم کیلئے محکمہ خوراک پنجاب کے ساتھ 2لاکھ 50ہزار ٹن گندم کی خریداری کے لئے رابطے جاری ہیں ۔

محکمہ نے مزید بتایا کہ 16اکتوبر 2019؁ء سے محکمہ خوراک نے فلور ملوں کو گندم کی فراہمی شروع کردی ہے جس سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام رہے گا اور فی روٹی کی قیمت 10روپے اور وزن 130گرام بدستور برقرار رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں