سی این جی پمپ کو گیس سپلائی نہ دینے کے خلاف دائررٹ پٹیشن پر اوگراسے جواب طلب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:11

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پشاورہائیکورٹ نے سی این جی پمپ کو گیس سپلائی نہ دینے کے خلاف دائررٹ پٹیشن پر اوگرا کے وکیل نے تفصیلی جواب جمع کرنے کیلئے وقت طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز کیس کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس احمد علی نے کی شاہین ویڑن سی این جی نے سپلائی نہ دینے پر اوگرا اور ایس این جی پی ایل کیخلاف کیس کیا ہے اس موقع پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور اوگرا کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے جسٹس اکرام اللہ نے استفسارموریٹریم کا قانون اب بھی ہے، جس پراوگرا کے وکیل نے موریٹریم قانون کی کمرشل صارفین کیلئے ہونیکی تصدیق کی اورکہاکہ گھریلو صارفین کو گیس دے رہے ہیںجن سی این جی سٹیشنز کا کام سو فیصد مکمل ہوتا تھا پہلے انہیں سپلائی موریٹریم قانون میں ہوتی ہے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے اوگرا کے وکیل سے تفصیلی جواب جمع کرنے کیلئے وقت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں