پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی129 پٹواریوں کے تبادلوں کے احکامات

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:12

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ پشاور کے تمام پٹواری اور دیگر عملے کے تبادلوں اور شفلنگ کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوںنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق صوبے بھر کے تمام عوامی سرکاری دفاتر میں بدعنوانی اور رشوت ستانی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے نظام میں جزا اور سزا کا قانون یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی129 پٹواریوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔یہ تبادلے سائنسی اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کئے گئے ہیں۔ وزیراعلی نے تمام پوسٹنگ / ٹرانسفراقدامات پلسمنٹ کمیٹیز کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہریوں کی شکایات درج کرنے کیلئے ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے جس پر کوئی بھی شہری رشوت خور سرکاری ملازم کے خلاف درخواست درج کر سکتا ہے جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق عوامی نوعیت کے سرکاری دفاتر میں خورد برد برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی حکومت پورے صوبے کے محکموں میں جزا اور سزا کا قانون ہر حال میں یقینی بنائے گی جبکہ صوبے میں رشوت خور ملازمین کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔ انہوںنے مزید کہاکہ اہم عہدوں پر اچھی شہرت والے حکام تعینات کئے جائیں گے۔

انہوںنے ضلعی انتظامیہ پشاور کو عوامی سرکاری دفاتروں میں سزا اور جزا کاقانون لاگو کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ پشاور کو اچھی شہرت رکھنے والے پٹواری / حکام کیلئے انعامات جبکہ خراب کارکردگی اور رشوت میں ملوث حکام کیلئے سزا کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت نے پورے صوبے کے محکموں میں انٹی کرپشن اقدامات بھی شروع کئے ہیں۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صاف اور میرٹ پر مبنی گورننس ماڈل کیلئے پر عزم ہے جبکہ صوبے بھر کے محکموں میں صاف اور شفاف نظام لانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں