پشاورپولیس نے نوادرات کی تلاش میں مصروف ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:12

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پشاورپولیس نے نوادرات کی تلاش میں مصروف ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان محلہ سیٹھیان میں رہائشی گھر میں غیر قانونی کودائی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ زنی کرکے کودائی میں مصروف ملزمان کو دھر لیا، گرفتار ملزمان میں مالک مکان ان کے بچے اور مزردور شامل ہیں کوتوالی پولیس نے تمام افراد کے خلاف اثار قدیمہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں واقع ایک مکان میں اثار قدیمہ کے نوادرات کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے چند افراد کودائی میں مصروف ہے جس پر محلے کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈ ی ایس پی سٹی ٹو زرولی خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نور حید ر خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے نوادرات تلاش کرنے والے ملزمان کی گرفتار ی کا ٹاسک حوالہ کیا ،خصوصی ٹیم نے قدیمی محلہ سیٹھیان میں واقع ایک مکان پر چھاپہ لگا کر کھدائی میں مصروف ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد میں ذوالفقار ولد صادق حسین، ذیشان، باسط، سفیر، شفیع پسران ذولفقار،عامر ولد خیر اللہ اور محمد اسرار ولد عزیز الرحمان شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف اثار قدیمہ ایکٹ تحت مقدمہ درج کرکے درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں