ضلع بھر میںٹارگٹڈ سرچ آپریشنز، متعدد اشتہاری ملزمان سمیت 30مشتبہ، منشیات فروش اور مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:24

پشاور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میںٹارگٹڈ سرچ آپریشنز کئے ، گزشتہ روز ہونے والے آپریشنز میں قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب متعدد اشتہاری ملزمان سمیت 30مشتبہ، منشیات فروش اور مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر2 عدد کلاشنکوف، 5عدد رائفل ،2عدد بندوق،7 عدد پستول، 3کلوگرام آفیون ،12کلو گرام سے زائد چرس اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی ہے۔

گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر چہلم امام کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر تھانہ پشتخرہ، آغا میر جانی شاہ، ناصرباغ ،تھانہ دئودزئی،اور تھانہ انقلاب کی حدود میںانفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں، جس میںایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ، لیڈیز پولیس، پاک آرمی کے جوانوں اورلوکل پولیس نے حصہ لیا،ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران قتل ، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب متعدد اشتہاری ملزمان سمیت منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور مشتبہ 30 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر2 عدد کلاشنکوف، 5 عدد رائفل ،2عدد بندوق،7 عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس3کلوگرام آفیون ،12کلو گرام سے زائد چرس اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی گئی ہے جن کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آپریشنز کے دوران نامکمل کوائف پرمتعدد افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات در ج کر لئے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں