گلیات میں برف ہٹانے اور سڑکوں کو صاف کرنے کیلئے نئی اور جدید مشینری مہیا کر دی گئی‘ ترجمان جی ڈی اے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:24

پشاور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر سیاحت کے خصوصی احکامات کی روشنی میں(ای ار کے ایف)جی ڈی اے اور محکمہ سیاحت کے اشتر اک سے گلیات میں برف ہٹانے اور سڑکوں کو صاف کرنے کیلئے نئی اور جدید مشینری مہیا کر دی گئی۔اس ضمن میں ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں گاڑیوں کی کمی اور برف صاف کرنے والی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں اور علاقے کے لوگو ں کو بروقت سروس ڈیلوری میں محکمے کو دشوای کا سامنا کرنا پڑا، اکنامک ریویٹالائزیشن او خیبرپختونخوا پراجیکٹ کے تحت افرادی قوت کی تربیت اور محکمے کو جدید مشینری سے لیس کرنے کیلئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کوہیوی میشنری مہیاکر دی گی ہے نو کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سے 6کروڑ پچاس لاکھ روپے سنو کلیرئنس میشنز ،تین کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کا ویل لوڈر جبکہ دو عدد کمپیکٹرزاور دو عدد ٹریکٹر ز اور نمک پاشی کیلئے سالٹ سپریڈزبھی برف باری کے سیزن میں کام کرینگے، گلیات آنے والے سیاحوں کو ممکنہ خطرات اور آگاہی فراہم کرنے کئلئے دو مقامات پر جدید ڈیجیٹل سکرینز نصب کرنے کا پلان بھی اس پروگرام کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گلیات بھر سے کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے اٹھارہ لاکھ روپے مالیت کے گاربج کنٹنرزاور مرکزی دفتر میں برقی رو کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سولہ لاکھ روپے مالیت کا جنریٹر بھی مہیا کر دیا گیا ہے،گلیات میں سیاحوں کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پچاسCCTV کیمراز بھی اسی پرا جیکٹ کے تحت نصب کیئے جائیں گے،خیبر پختوانخواہ حکومت نے سالانہ اے ڈی پی سکیم کے تحت محکمہ کی کار کر دگی اور استعداد کار کو بہتر بنانے کیلئے فیلڈ سٹاف کیلئے نئی گاڑیاں بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں