17 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے فیڈر 142 کلومیٹرطویل لائن بچھائی گئی ،پیسکو

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:24

پشاور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب کے احکامات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان کی ہدایت پر بجلی فراہمی نظام کو بہترکرنے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،لکی کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب نے نیا فیڈر بنانے کا حکم دیا تھا جس پرعمل درآمدکرتے ہوئے 132 کے وی تاجہ زئی گرڈ سے منسلک گیارہ کے وی لکی سٹی فیڈر کو علیحدہ فیڈر بنادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیسکو کے مطابق جس پر 17.034 ملین روپے کی لاگت آئی ہے،اس میں 142 کلومیٹرلائن بچھائی گئی ہے،گیارہ کے وی لکی سٹی فیڈر کی Bifurcation سے لکی شہر اورملحقہ علاقے مستفید ہوئے ہیں اوران علاقوں میں بجلی فراہمی میں بہتری آئی ہے اور پاوربریک ڈاؤنز اور اوورلوڈنگ جیسی شکایات کا ازالہ ہوا ہے ، گیارہ کے وی لکی سٹی فیڈر کی Bifurcation پرلکی کے سماجی اورسیاسی حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے اور اس کو لکی شہر اورملحقہ علاقوں میں بجلی فراہمی نظام کی بہتری کے لئے ایک بڑا قدم قراردیتے ہوئے وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب،چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں