بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس خیبرسرکل کا رات کا آپریشن

کنڈوں کو ہٹاکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:24

پشاور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکوخیبرسرکل کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

پیسکو کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس خیبرڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پسکوخیبرسرکل کی خصوصی ہدایات پر گیارہ کے وی سٹی 5 کوہاٹ اربن سب ڈویژن سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 12 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا،اسی طرح پیرسباق سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 7 کنڈوں کو ہٹایا گیا،پبی 1 سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 17 کنڈوں کو ہٹایا گیا، اورذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے، ایس ای خیبرسرکل نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں