ٰٹانک میں دو فریقین کا آپس میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے۔ایمل ولی خان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ٹانک میں پیش آنے والے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور فوت ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اے این پی دفتر صوابی سے جاری اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ واقعے کے بعد احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج انتہائی دردناک اور قابل افسوس ہے،مرنے والوں کے لواحقین پر ڈنڈے برسانے کے بجائے حکومت کو واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور قانون کے مطابق سزا دینے کیلئے اقدامات اُٹھانے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پختونوں کی بدقسمتی ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اُن کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ،اسی طرح پختون آپس میں چھوٹے چھوٹے باتوں پر ایک دوسرے کو قتل کرنے میں دیر نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پختون آپس میں رواداری،برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں اورفراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کا بیگناہ خون بہانے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں