ایمل ولی خان کی پارٹی ضلعی کونسلز کے اجلاس جلد سے جلد بلانے کی ہدایت

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی کے تمام ضلعی صدور کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ضلعی کونسلز کے اجلاس فوری طور پر بلائیں اور آزادی مارچ کے حوالے سے مرکزی صدر کے ہدایات کی روشنی میں اپنی ساری توجہ مئوثر اور بھرپور تیاریوں پر مرکوز رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی صدر کے ہدایات کی روشنی میں پارٹی آزادی مارچ میں مرحلہ وار بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی پوری قوت کیساتھ حصہ لے گی۔

اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ وقت ضائع کئے بغیر تمام ضلعی صدور اجلاسوں میں تمام اضلاع سے بھرپور قوت کیساتھ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں اور عوام کے بہترین مفاد میں مئوثر اور منظم تیاری کو یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں