پشاور، شہر بھرمیں شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل کے زریعے شہر بھر میں شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے مجموعی طور پر10 بوتل شراب برآمد کرلی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ حیات آباد میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد اشفاق کو اطلاع ملی تھی کہ شراب سپلائی کرنے والا ملزم شہر بھر میں اپنے مخصوص گاہکوں کو شراب سپلائی کے مکروہ دہندہ کی کوشش کریگا ، جس پر اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان مروت اور پولیس نفری پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزم کی گرفتار کیلئے خصوصی ٹاسک حوالہ کیا گیا،پولیس ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کی خاطر تمام اہم مقامات اور راستوںمیں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات کر کے ملزم کی راکھی شروع کی ، جس کے دوران شہر بھر میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم مہاد ولد افتخار سکنہ اچینی کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا دوران تلاشی 10 بوتل شراب برآمد کر لی ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں