صوبے میں ڈینگی کے مزید85کیسز رپورٹ‘ تعداد 5ہزار 789ہوگئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 12:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 85نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘ جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5ہزار 789ہوگی ہے‘ ڈینگی رسپانس سیل کی ہفتہ کے روز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ24نئے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہزار 313ہوگئی‘ رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور اور دیگر علاقوں ضلع مردان میں مزید 15ڈینگی سے متاثر مریض لائے گے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 264ہوگئی‘ رسپانس کے مطابق کوہاٹ میں ڈینگی کے مزید 14نئے کیس رپورٹ کیے گئے‘ جس بعد ڈینگی مریضوں کی تعداد 317ہوگی‘ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ضلع سوات میں مزید 7ڈینگی کے مریض لائے گئے جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد472ہوگئی‘خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘اس کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے سپرے یقینی بنایاجارہاہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکاجاسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں