سی سی پی او پشاور کا چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی جائزہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) سی سی پی او پشاور کریم خان نے چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے روٹ سمیت شہر کے مختلف جگہوں کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس پی سٹی عتیق شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے سی سی پی او نے مرکزی جلوس کے روٹس اور اہم مقامات اور پولیس اہلکاروں کے سکیورٹی کارڈز کا بھی چیک کئے۔

سی سی پی او نے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس کا بخوبی جائزہ لیتے ہوئے بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے زریعے سویپنگ کرنے کی ہدایت کی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی خاطر جلوس کے دوران الرٹ رہنے اور جلوس کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی بھی ہدایت کی۔سی سی پی او کریم خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی خاطر خصوصی ترتیب دئیے گئے پلان پر من و عن عمل کرنے کی سختی سے تاکید کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پشاورپولیس نے امسال بھی چہلم امام حسین کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیکر چار ہزار سے زائد جوانوں کو تعینات کئے ہیں، امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر شہر کے مختلف اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا ئے گئے ہیں جبکہ چہلم امام حسین کے موقع پرتمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں