پیسکو ٹاسک فورس کا بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف مڈنائٹ آپریشن

پیر 21 اکتوبر 2019 16:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پیسکو ٹاسک فورس کی بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لیے کاروائیاں صوبے بھر میں جاری ہیں، مردان سرکل کی ٹاسک فورس نے گوجرگڑھی،کینٹ سب ڈویژن،سٹی1 سب ڈویژن ،سٹی 2 سب ڈویژن اور شیخ ملتون سب ڈویژن مردان کے علاقوں میں رات کے اوقات میں آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پیسکو ٹاسک فورس مردان1 ڈویژن کی ٹیموں نے رات کو مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران درجنوں کنڈوں کو ہٹانے کے علاوہ بجلی چوری کے لیے ٹیمپرڈ 14 میٹروں کو بھی پکڑلیا گیا جن کوفوری طورپرتبدیل کرکے ذمہ دارو ں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں