جمرو ۔ 33 ویں نیشنل گیمز کا مشعل جمرودباب خیبر پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

پیر 21 اکتوبر 2019 20:10

جمرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) 33ویں نیشنل گیمز کا مشعل جمرودباب خیبر پہنچ گیاہے جمرود میں تقاریب منعقد ہوئی جہاں پرسابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ممبران صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیرآفریدی،الحاج بلاول افریدی،،کھلاڑیوں،مشران نے شرکت کی ،تقریب میں پشاور کے کھلاڑیوں نے ضلع خیبر کے کھلاڑیوں کو مشعل حوالے کیا ،اس موقع پر کھیلوں کے دلدادہ سینکڑوں نوجوان بھی موجود تھے جنہوں نے نیشنل گیمز مشعل کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد مشعل کو مقامی کھلاڑیوں نے جلوس کی شکل میں پاک افغان طورخم بارڈر لے جایا گیا۔ڈول کی تھاپ پر کھلاڑیوں نے بھنگڑے ڈالے جبکہ مقامی مشران نے مہمانوں کو روایتی قلا لونگی پہنائی اور روایتی خوراک پیش کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں