مولانا فضل الرحمان کی پیپلز پارٹی کے رہنما اسد علی کشمیری کے ساتھ آزادی مارچ پر بات چیت،شمولیت کی دعوت

پیر 21 اکتوبر 2019 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ضلع نائب ناظم اسد علی کشمیری کے ساتھ آزادی مارچ پر تفصیلی بات چیت کی اور انہیں جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

بعدازاں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم کی قیادت میں ایک وفد سابق ضلع نائب ناظم اسد علی کے گھر گئے اور انہیں پارٹی کے سربراہ کا پیغام پہنچایا ۔

انہوں نے اسد علی کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی ۔سابق ضلع نائب ناظم اسد علی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ورکرز ،علاقہ عمائدین اور رشتہ داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد ختمی فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ میں مردان سے پیپلز پارٹی کے جیالے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے غریب عوام سے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پریشان ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں