فینسی /غیر نمونہ ، شخصی اور غیر قانونی نمبر پلیٹ کے خلاف کاروائی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:39

پشاور۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) صوبائی دالحکومت پشاور میں چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پرایس پی ہیڈ کوارٹر فضل احمد جان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف شاہراوں ، اندرون شہر، بازاروںجن میں خصوصاً امن چوک ، خیبر روڈ ، چارسدہ روڈاور جی ٹی روڈ پر فینسی /غیر نمونہ ، شخصی اور غیر قانونی نمبر پلیٹ کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

اس کاروائی میں متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹ اُتار کر چالان کیا اور سختی سے ہدایت کہ اپنی گاڑی و موٹرسائیکل پر متعلقہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے منظور شدہ نمبر پلیٹ لگائیں۔ مزید ازں چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی جانب سے یہ کاروائی تاحکم ثانی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور تمام ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی کہ چالان دیتے وقت عوام الناس کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں اور تمام تر کاروائی سلام و کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر کی جائے۔عوامی حلقوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی اس کاروائی کو بے حد سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں