یونین کونسل گلبہار کے گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اور کچرے کو علیحدہ علیحدہ تھیلوں میں اٹھانے کی مہم

منگل 22 اکتوبر 2019 23:40

پشاور۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے تجرباتی بنیادوں پر یونین کونسل گلبہار کے گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اور کچرے کو علیحدہ علیحدہ تھیلوں میں اٹھانے کی مہم کا آغاز کر دیا جس کے لئے مکینوں میں قابل تحلیل بیگ تقسیم کئے جارہے ہیں، یونین کونسل گلبہار میں پانچ ہزار تھیلے تقسیم کئے جائیں گے، گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اور کچرا اٹھانے سے پہلے اس کی درجہ بندی کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ تھیلوں میں ڈالنے کے لئے مکینوں کو راغب کیا جارہا ہے جس کے لئے آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے ڈبلیو ایس ایس پی آگاہی موبائل یونٹ اور آئوٹ ریچ ٹیم (Outreach Team) گھر گھر اور محلے محلے جاکر نہ صرف کوڑا کرکٹ اور کچرے کی درجہ بندی بلکہ پانی وصفائی کی اہمیت سے متعلق پیغام عام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مہم کے پہلے روز گلبہار کے مختلف گلی محلوں اور سکولوںمیں پانچ سو سے زائد قابل تحلیل تھیلے تقسیم کئے گئے،زونل منیجر، عملہ صفائی وکسٹمر کیئر نے تھیلے تقسیم کئے اور آئوٹ ریچ ٹیم کے ذریعے آگاہی پیغام عام کیا گیا۔ چند روز قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفرعلی شاہ نے زون بی کو گلبہار یونین کونسل میں تجرباتی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ کی درجہ بندی اور گھر گھر سے گندگی اٹھانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔

گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے ہر گلی اور محلے کے لئے وقت مقرر کرتے ہوئے گھروں کے سامنے سے کوڑا کرکٹ سے بھرے تھیلے اٹھائے جائیں گے۔ ڈبلیو ایس ایس پی عملے نے عارضی ڈھیروں کا خاتمہ کر کے وہاں پودے لگانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے گلبہار کے کئی علاقوں سے عارضی ڈھیر ختم کر کے پودے لگائے گئے جبکہ وہاں گندگی پھینکنے کی روک تھام کے لئی انتباہی پیغام پر مبنی بورڈبھی نصب کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں