نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

منگل 22 اکتوبر 2019 23:53

ّپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے نان کسٹم پیڈ سامان کے سمگلنگ کی روک تھام کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حیات آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں غیر ملکی ٹائر اور سپیئر پارٹس برآمد کرلیا گیا، بر آمدہونے والے سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم آفیسر کے حوالہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پراے ایس پی حسن جہانگیر کی نگرانی میں حیات آبادپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلع خیبرکی جانب سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 28عدد ٹائر اور سپئیر پارٹس وغیرہ برآمد کرلیا گیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر واجد خان کے حوالے کرکے کسٹم ہاوس منتقل کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں