انگریزی نظام تعلیم کے خاتمہ کااقدام وزیر پاکستان عمران خان کا احسن اقدام ہے ، ڈاکٹر سیما شفیع

ہ ترقی کی جانب پہلا قدم ہو گا) ڈاکٹر سیما شفیع نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی تبدیلی کا وعدہ یہ اس کی جانب بڑا قدم ہے ،صوبائی صدر تحریک نفاذ اردو پاکستان

منگل 22 اکتوبر 2019 23:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) تحریک نفاذ اردو پاکستان کی صوبائی صدر خواتین خیبر پختونخوا ڈاکٹر سیما شفیع نے کہا ہے ہے کہ انگریزی نظام تعلیم کے خاتمہ کااقدام وزیر پاکستان عمران خان کا احسن اقدام ہے اور یہ ترقی کی جانب پہلا قدم ہو گا) ڈاکٹر سیما شفیع نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی تبدیلی کا وعدہ یہ اس کی جانب بڑا قدم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نفاذاردو کے حواے سے نوٹس کا جاری ہونا یہ ہماری کامیابی کی دلیل ہے پاکستان میں نچلی سطح سے لیکر اوپر تک تمام ادارں میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے اور یہی ہمارے آنے والے نسلوں کے لئے مشعل راہ ہو گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم او رجنرل ضیاء الحق کے بعد عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہے جنہوں نے اردو کی بقاء کی بات کی ہے پاکستان کے عوام وزیر اعظم پاکستان سے پر امید ہے کہ آنے والے دنوں میں اردو کو باقاعدہ طور پر جامعہ پہنانے کا عملی اقدام اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نفاذ اردو قومی زبان کی جدوجہد پاکستان کو حقیقی معنوں آزادی سے ہم کنار کرنے کی کی مضبوط تحریک ہے انہوں نے کہاکہ یہ تحریک قوم کو انگریز ی تہذیب اور غلامی سے نجات کی تحریک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غیر زبانوں کو ذریعہ تعلیم بنانے کا علم ترسیل سے کوئی تعلق نہیں ہمیں دنیا میں اپنی پہنچان کرانا ہو گی ۔ اگر دیکھا جائے تو آج ہمارا تعلیمی تناسب کا درجہ انتہائی کم ہے اس کی بڑی وجہ انگریز ی تعلیم کا ہونا ہے اگر یہ لازمی مضمون نہ ہوتا تو طلباء میں سے دور نہ بھاگتے انہوں نے کہا کہ انگریزی کو ایک مضمون کے طور پر لیا جائے دنیا میں وہ قومیں مٹ جاتی ہیں تو اپنی پہنچان نہ کر اسکی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں