متحدہ اپوزیشن ضلع ایبٹ آباد نے آزادی مارچ کے انتظامات اور عوامی رابطہ مہم کے لئے رابطہ کمیٹی قائم کردی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) متحدہ اپوزیشن ضلع ایبٹ آباد نے آزادی مارچ کے انتظامات اور عوامی رابطہ مہم کے لئے رابطہ کمیٹی قائم کردی جس کے کنونیر جے یوآئی کے ضلعی راہنماء سردار ابراراحمدخان ہوں گے کمیٹی میں اپوزیشن کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے راہنماؤں کوشامل کیاگیاہے رابطہ کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے سنئیر نائب صدر سردار عبدالرشید،سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدخان سواتی،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرسردار ابرار احمدخان،جنرل سیکرٹری سرفراز خان جدون،جمعیت اہلحدیث ہزارہ کے صدر مولانامحمدسلیمان،جنرل سیکرٹری ہزارہ مولاناسرفراز فاروقی،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سید شاہد رضا،ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمدخان،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولاناانیس الرحمن،ضلعی راہنماء جے یوآئی مفتی زین العابدین،ضلعی راہنماء جے یوآئی سردار ابراراحمدخان،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی راہنماء وقارخان جدون،مولانا صدیق شریفی،آل ٹریڈفیڈریشن کے صدر نعیم احمداعوان،سلطان احمدنوازودیگرشامل ہوں گے رابطہ کمیٹی آزادی مارچ کے لئے مختلف ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے کر روز کی بنیاد پر آزادی مارچ کی تیاریوں کاجائزہ لے گی 27اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جس دن بھارت نے کشمیرپر غاصبانہ قبضہ کیا اس دن پوری دنیامیں بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی اپیل پر اس دن ملک بھر میں ریلیاں نکال کرکشمیریوں سے اظہاریک جہتی منائی جائے گی جے یوآئی 27اکتوبر بروز اتوار کو ملک بھر کی طرح ایبٹ آبادشہر میں یکجہتی کشمیر موٹرسائیکل ریلی نکال کرمظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں